New Urdu Love Shayari | Urdu Sad Shayari | Love Poetry Urdu 


Urdu Love shayari

Sad Shayari.

New Poetry

Funny Quotes


Urdu Sad Shayari
Urdu Love Poerty Urdu Love Shayari



1)


*رات*



اک طرف ہے شہر کی رونق

اک طرف ہے دل کی تنہائی



یاراں کی محفل میں خوب مستیاں

اور اسی محفل میں ہے تنہائی



رونق میلہ خوب ہے دنیا

مگر جس کو لگ گئی ہو تنہائی؟



ہر طرف ہے شوروغل ہمیشہ

ہر طرف دیکھو تو تنہائی



کہاں ہیں دوست احباب میرے

جہاں بھی جاؤ بس تنہائی



بچپن تنہا، جوانی تنہا، بڑھاپا تنہا

اور گور میں بھی ہے تنہائی



خون کے رشتے بھی ہیں لیکن

رشتہ نبھاتی ہے تنہائی



یہ کیا بات ہوئی بھلا

باتیں بھی کروں کسی سے تو تنہائی



ہر سوال کا جواب دیتے ہو

بتاؤ تو کیا ہے تنہائی



میرے کمرے میں رہتے ہیں دو ہی لوگ

میں اور میری تنہائی



سب مایا ہے بےوفا

وفا شیوہ ہے تنہائی



رنگ دنیا کے دیکھے ہیں تم نے

دیکھو ذرا کبھی رنگ تنہائی



تم کو عالم دنیا مبارک

مجھ کو عالم تنہائی



2)


مجھ کو لے جا کر کہا ناصح نے اُن کے روبرو

آپ کے سر کی قسم، یہ آپ کا دیوانہ ہے


3)


وہ ایک بات جو تیرے گمان تک میں نہیں


اس ایک بات پہ میں نے جہان وار دیا


بِساط الٹ دی کہ ممکن فقط تھی فتحِ وجود


تری رضا کے جوئے میں جُنوں کو ہار دیا۔۔۔


4)


مَیں کیوں نہ ترکِ تعلق کی ابتدا کرتا

وہ دُور دیس کا باسی تھا کیا وفا کرتا؟


وہ میرے ضبط کا اندازہ کرنے آیا تھا

مَیں ہنس کے زخم نہ کھاتا تو اور کیا کرتا؟


ہزار آئینہ خانوں میں بھی مَیں پا نہ سکا

وہ آئینہ جو مجھے خود سے آشنا کرتا


درِ قفس پہ قیامت کا حبس تھا ورنہ

صبا سے ذکر تیرا مَیں بھی سُن لیا کرتا


میری زمیں تُو اگر مجھ کو راس آ جاتی

مَیں رفعتوں میں تجھے آسمان سا کرتا


غمِ جہاں کی محبت لُبھا رہی تھی مجھے

مَیں کس طرح تیری چاہت پہ آسرا کرتا؟


اگر زبان نہ کٹتی تو شہر میں محسن

مَیں پتھروں کو بھی اِک روز ہمنوا کرتا


5)


ابھی سے لطف و مروت کا اہتمام نہ کر

نظر کو تیر لبوں کو ابھی سے جام نہ کر


ابھی نہ شانے سے ڈھلکا تو ریشمی آنچل

حسین شام ہے ایسے میں قتل عام نہ کر


6)


تیری جستجو کے حصار سے !

تیرے خواب  تیرے خیال سے


میں وہ شخص ہوں جو کھڑا رہا

تیری چاہتوں سے ذرا پرے _!


کبھی دل کی بات کہی نہ تھی

جو کہی تو وہ بھی دبی دبی


میرے لفظ پورے تو تھے مگر__!

تیری سماعتوں سے _ذرا پرے


تو چلا گیا میرے ہمسفر____!

ذرا دیکھ مڑ کے___ تو اک نظر


میری کشتیاں ہیں جلی ہوئی 

تیرے ساحلوں سے ذرا پرے___!


7)


دیواروں سے مل کر رونا اچھا لگتا ہے 

ہم بھی پاگل ہو جائیں گے ایسا لگتا ہے 


کتنے دنوں کے پیاسے ہوں گے یارو سوچو تو 

شبنم کا قطرہ بھی جن کو دریا لگتا ہے 


آنکھوں کو بھی لے ڈوبا یہ دل کا پاگل پن 

آتے جاتے جو ملتا ہے تم سا لگتا ہے 


اس بستی میں کون ہمارے آنسو پونچھے گا 

جو ملتا ہے اس کا دامن بھیگا لگتا ہے 


دنیا بھر کی یادیں ہم سے ملنے آتی ہیں 

شام ڈھلے اس سونے گھر میں میلہ لگتا ہے 


کس کو پتھر ماروں قیصرؔ کون پرایا ہے 

شیش محل میں اک اک چہرا اپنا لگتا ہے


8)


♥️♠️

♥️وہ کم سخن وہ کج ادا..!!

♠️وہ بے وفا اچھا لگا...!!

♥️جب بھی ملا روٹھا ہوا..!!

♠️جب بھی ملا اچھا لگا..!!


♥️وہ ظلم پہ مائل بہت..!!

♠️وہ جبر کا قائل بہت...!!

♥️اس کا ستم ہر اِک ستم..!!

♠️مجھ کو سدا اچھا لگا..!!


♥️تم پیار کے قابل نہیں..!!

♠️تم  پیار کے لائق نہیں..!!

♥️اس نے کہا ہم سے کہا..!!

♠️ہم نے سنا اچھا لگا..!!


♥️تم ہی تو میری جان ہو..!!

♠️مان ہو ایمان ہو.....!!!

♥️اس نے لکھا ہم کو لکھا..!!

♠️ہم نے پڑھا، اچھا لگا..!!



9)


دل سے ترا خیال نکالا نہیں گیا

سورج تو ڈھل گیا ہے اجالا نہیں گیا


دنیا کی بھیڑ بھاڑ میں جانے کہاں گیا

اک تیرا غم ملا تھا سنبھالا نہیں گیا


کر تو دیا ہے صاف پرانے مکان کو

وہ آئینے کی گرد __وہ جالا نہیں گیا



دل پر جمی اداسی کو کھرچا کچھ اس طرح

اب تک وہ میرے ہاتھ کا چھالا نہیں گیا


10)


دل سے ترا خیال نکالا نہیں گیا

سورج تو ڈھل گیا ہے اجالا نہیں گیا


دنیا کی بھیڑ بھاڑ میں جانے کہاں گیا

اک تیرا غم ملا تھا سنبھالا نہیں گیا


کر تو دیا ہے صاف پرانے مکان کو

وہ آئینے کی گرد __وہ جالا نہیں گیا



دل پر جمی اداسی کو کھرچا کچھ اس طرح

اب تک وہ میرے ہاتھ کا چھالا نہیں گیا



For More Poetry Visit This Blog And Enjoy

Thank You.